قصور(عکس آن لائن )محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مرچ کی پنیری جلد کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکارمرچ کی پنیری کی کاشت کیلئے ایسی زرخیزمیرازمین کا انتخاب کریں جس میں نامیاتی مادہ وافرمقدارمیں موجود ہوکیونکہ ایسی زمین نمی دیر تک برقراررکھنے کی صلاحیت کی حامل ہوتی ہے اورمرچ کی جڑیں زمین کے نیچے سے آسانی سے خوراک حاصل کرکے خوب نشوونما پاتی ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نےاے پی پیکوبتایا کہ کاشتکار مرچ کی پنیری کی کھیت میں منتقلی سے پہلے فی ایکڑ 10 سے 12 ٹن گوبرکی گلی سڑی کھادمیں 20کلوگرام یوریاملاکر استعمال کریں اور کھیت کی آبپاشی بھی کی جائے نیز وترآنے پر 2 سے 3 مرتبہ ہل بمعہ سہاگہ چلاکر زمین کو کھلاچھوڑ دیں تاکہ جڑی بوٹیاں کاشت سے پہلے اگ آئیں۔انہوں نے بتایا کہ جڑی بوٹیاں اگنے کے بعد دوبارہ ہل چلا کر جڑی بوٹیوں کی تلفی کرتے ہوئے کھیت کو کھلا چھوڑ دیاجائے تاکہ دھوپ لگنے سے زمینی بیماریوں کے جراثیم ختم ہوجائیں