اریٹرین صدر

بہتر معاشی منصوبہ بندی افریقی حکومتوں کی اپنی ذمہ داری ہے، اریٹرین صدر

بیجنگ (عکس آن لائن) اریٹیریا کے صدر ایسایس آفورکی نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے نام نہاد “قرضوں کے جال ” کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جن افریقی ممالک نے معیشت کو خود بہتر طریقے سے نہیں سنبھالا انھیں اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق یہ غیر مناسب ہے کہ کوئی مسئلہ درپیش ہوتے ہی چین پر الزام عائد کیا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اقتصادی منصوبہ بندی کو عمل میں لانے کے لیے درست پالیسی اور متعلقہ اقدامات کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔چین ان ممالک کو حمایت و امداد فراہم کرتا ہے لیکن انتظامی ذمہ داریاں ان ممالک کی حکومتوں کی ہی ہوتی ہیں۔قرضوں کے جال کا الزام چین پر لگانے کا مقصد چین کی کامیابیوں پرمنفی اثر ڈالنا اور چین-افریقہ تعلقات کو خراب کرناہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ تعاون کی بدولت ہی افریقہ کو اقتصادی ترقی ملی۔ بالادستی پر مبنی دنیا بھر کی قوتیں چین- افریقہ قریبی تعاون سے فکرمند ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں