خواہش کا اظہار

بھارتی باربی ڈول کا جلد ماں بننے سے متعلق خواہش کا اظہار

ممبئی(عکس آن لائن)بھارتی باربی ڈول،کترینہ کیف نے جلد ماں بننے سے متعلق خواہش کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف حاملہ نہیں ہیںالبتہ انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کو اپنے اور وکی کوشل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش سے متعلق بنائے گئے منصوبے سے آگاہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی اور کترینہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش میں کترینہ کیف کی آنے والی نئی فلم جی لے ذرا رکاوٹ بن رہی ہے۔

اداکارہ کترینہ کیف نے کہاکہ آج کل وہ معروف ہدایتکار فرحان اختر کی فلم جی لے زرا میں کام کر رہی ہیں، وہ شوٹنگ میں مصروف ہیں۔کترینہ کیف کے مطابق فلم جی لے ذرا کی شوٹنگ سے فارغ ہو کر وہ اپنی فیملی بنانے کی خواہش رکھتی ہیں۔واضح رہے کہ فلم جی لے ذرا میں کترینہ کیف اداکارہ عالیہ بھٹ اور پریانکا چوپڑا کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی 2019 کے دسمبر میں ہوئی تھی،اس جوڑی کے شادی کے بندھن میں بندھتے ہی اِن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق افواہیں زیر گردش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں