گیتھیکا تیواری

بھارتی اداکارہ نے پاکستانی اداکار فیروز خان کو ‘سپر کیوٹ’ قرار دیدیا

ممبئی (عکس آن لائن)بھارتی اداکارہ گیتھیکا تیواری نے پاکستانی اداکار فیروز خان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام کی اسٹوری پر پاکستانی اداکار کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرکے انڈین اداکارہ نے فیروز خان کو ‘سپر کیوٹ’ قرار دیا ہے۔

گیتھیکا تیواری اور فیروز خان ایک فلم میں ساتھ کام کررہے ہیں اور دونوں کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنیں البتہ فلم کے حوالے سے تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں