اضافے کا فیصلہ

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ تعلیمی بورڈ فیصل آباد کا بھی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ

مکوآنہ (عکس آن لائن)بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے بھی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع موجودہ صورت حال میں فیسوں میں اضافہ والدین پر تعلیمی بوجھ پریشانیوں میں اضافہ کرے گا،پاکستان میں پہلے ہی کروڑوں بچے سکولز سے باہر ہیں مہنگائی کے باعث ورکشاپس،دوکانوں،ہوٹلز،اور دیگر جگہ پر کام کر رہے ہیں چائلڈ لیبر کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں .

دوسری جانب تعلیمی بورڈ فیصل آباد آئے روز اپنی من مانیاں کر کے فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ کر رہا ہے جبکہ تعلیمی بورڈ پہلے ہی پراسیسنگ فیس،سند فیس،لیٹ فیس کی صورت میں فی دن کے حساب سے فیس،ری چیکنگ کے بجائے ری کائونٹنگ فیس اور دیگر قسم کی فضول فیسیں طلبا و طالبات سے وصول کی جا رہی ہیں اور اب فیسوں میں اضافہ کر کے والدین پر اضافی بوجھ ڈالنے کیلئے تیار ہے موجودہ صورت حال میں تعلیمی بورڈ فیصل آباد فیسوں میں اضافہ کرے گا تو بچوں کا مستقبل برباد ہونے کا خدشہ بھی بڑھ جائے گا.

بچے سکولز اور کالجز سے باہر ورکشاپس،ہوٹلز،دوکانوں اور دیگر مقام پر کام کرنے کیلئے مجبور ہو جائیں گے جو کہ پاکستان کا مستقبل ہیںایک سال میں دو بار فیسوں میں ہزاروں روپے اضافہ وہ بھی سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر ظلم ہو گا،تعلیمی اخراجات میں مزید اضافہ کرنے سے سکولز میں بچوں کی حاضری کم ہونے کا خدشہ موجود رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں