ترشاوہ پھلوں

باغبانوں کو فوری طورپر پھل کی برداشت کے بعد ترشاوا پودوں کی شاخ تراشی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن):سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے ترشاوہ باغات کے باغبانوں کو سٹرس کینکر و سکیب کے تدارک کیلئے پھل کی برداشت کے بعد شاخ تراشی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ باغبان فوری طور پر محکمہ زراعت کے مقامی عملہ توسیع و پیسٹ سکاٹنگ کی مشاورت سے سفارش کردہ پھپھوندی کش زہر کا سپرے کریں تاکہ باغات کو آئندہ کے نقصانات سے بچایاجاسکے۔

انہوں نے باغبانوں سے کہا کہ وہ تمام سوکھی، بیمار ٹہنیاں بھی فوری کاٹ دیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام گرے ہوئے متاثرہ پھلوں کو زمین میں دبا دیاجائے اور گرتے ہوئے پتوں و ٹہنیوں کو اکٹھا کر کے جلا دیں۔انہوں نے کہاکہ باغبان نئے باغات لگانے کیلئے بیماری سے پاک پودے حاصل کریں اور پودوں پر کوئی داغ دھبے نظر نہ آئیں۔ انہوں نے کہاکہ باغبان سٹرس لیف مائنر کا تدارک محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق کریں تاکہ ترشاوہ پھلوں کے کوڑھ یعنی کینکر کا پھیلا نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ فروری میں پودوں کے تنوں پر بورڈو پیسٹ ضرور لگائیں اور سطح زمین سے ڈیڑھ تا دو فٹ پودوں پر کوئی ٹہنی نہ ہو تاکہ کوئی ٹہنی زمین کو چھو نہ سکے۔انہوں نے کہاکہ باغبان حضرات پودوں کو صحت مند و تندرست رکھنے کیلئے متوازن کھادیں بشمول عناصر کبیرہ و صغیرہ محکمانہ سفارشات کے مطابق استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں