وزیراعظم شہبازشریف

بارشوں کی صورتحال، وزیراعظم کی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آ باد (عکس آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں کی صورتحال پر وفاقی وصوبائی اداروں کو الرٹ رہنےکی ہدایت جاری کرتے ہوئے عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کردی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے، صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیزکو صورتحال کی کڑی نگرانی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،بارشوں کی صورتحال میں شہری خدمات کےتمام محکمےالرٹ رہیں۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ جہاں جس چیزکی ضرورت ہو،عوام کےتحفظ اورمدد کیلئے فراہم کی جائے، جہاں ضرورت ہے وہاں عوام کو فوری محفوظ علاقوں میں منتقل کیا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے این ایچ اے اور متعلقہ اداروں کوبین الصوبائی قومی شاہراہوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت جاری کی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ مختلف شاہراہوں اور متاثرہ علاقوں میں عوام کو خبردار رکھا جائے۔ وزیراعظم نے عوام سےاپیل کرتے ہوئے کہا کہ موسمی شدت کی صورتحال میں احتیاطی تدابیراختیار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں