عبدالرزاق

بابر اعظم کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، عبدالرزاق

اسلام آباد (عکس آن لائن)سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے۔

ایک انٹرویومیں عبدالرزاق نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے ایسی بات کی جائے جو لوگوں کو نہ پتا ہو۔عبدالرزاق نے کہا کہ بابر اعظم کو پولارڈ کے سامنے تجربہ کار بالر کو لانا چاہیے تھا، ٹی ٹوئنٹی میں آخری تین اوورز میں 60 رنز بھی بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم جس طرح کی بیٹنگ کرتے ہیں وہ مومینٹم بنا کر دیتے ہیں، بابر جس ٹیم میں ہوتے ہیں ان کا مڈل آرڈر مضبوط ہونا چاہیے۔پروگرام میں شریک ویمن کرکٹر کائنات امتیاز نے کہا کہ رضوان اور بابر پلیٹ فارم بنا کر دے رہے ہیں، میں ان دونوں کی بہت بڑی فین ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں