پاکستان

ا یشیاء کپ ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور(عکس آن لائن)ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپرفور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، بنگلادیش کی پوری ٹیم 38.4 اووروں میں 193 رنز پر آئوٹ ہوگئی، پاکستان نے 38.3اووروں میں 3وکٹوں کے نقصان پر194 رنز بناکر میچ جیت لیا، حارث رئوف مین آف دی میچ قرار پائے ۔

بدھ کو ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپرفور مرحلے کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستا ن اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور بنگلادیش کی پوری ٹیم 38.4 اووروں میں 193 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 38.3اووروں میں 3وکٹوں کے نقصان پر194 رنز بناکر میچ جیت لیا،پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا ۔

دسویں اوور میں 35 کے سکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری جب فخر زمان 20 رنز بنانے کے بعد شرف الاسلام کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔سولہویں اوور میں 74 کیسکور پر بابر اعظم 17رنز بناکرتسکین احمد کی گیندپر بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد امام الحق اور محمد رضوان نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 85رنزکا اضافہ کیا تیسری وکٹ 159 رنز پر گری جب انعام الحق 84گیندوں پر78 رنز بنا کرمہدی حسن میرازکی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

محمدرضوان 63 اور آغاسلمان 12 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین، مہدری حسن میراز اور شریف السلام نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔بنگلادیش کی پوری ٹیم 38.4 اووروں میں 193 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا میچ کے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر اوپنر مہدی حسن بغیر کوئی رن بنائے نسیم شاہ کی گیند پر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے ۔

دوسری وکٹ 31کے سکور پر گری جب لٹن داس 16 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیندپر وکٹ کیپر محمد رضوان کے کیچ آئوٹ ہوئے، تیسری وکٹ 45 رنز پر گری جب محمد نعیم 20 رنز بناکر حارث رئوف کا شکار بنے 47 کے سکور پر چوتھی وکٹ گری جب توحید ہردوئی 2 رنز بنا کر حارث رئوف کی گیند پربولڈ ہوئے۔ اسکے بعدشکیب الحسن اور مشفیق الرحیم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 100 رنز کااضافہ کیا ۔ بنگلہ دیش کی پانچویں وکٹ147 رنز پر گری جب شکیب الحسن 53 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔

چھٹی وکٹ 174رنزپر گری جب شمیم حسین 16 رنز بناکر افتخار احمدکی گیند پر امام الحق کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، ساتویں وکٹ 190 رنز پر گری جب مشفیق الرحیم 64 رنز بناکر حارث رئوف کی گیندپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، اسی سکور پر تسکین احمد بغیر کوئی سکور بنائے حارث رئوف کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے نویں وکٹ 192 اور دسویں وکٹ 193 رنز پر گری .

جب نسیم شاہ نے عفیف حسین کو فہیم اشرف کی مدد سے کیچ آئوٹ اور شریف الاسلام کو بولڈ کر کے بنگلہ دیشی ٹیم کی بساط لپیٹ دی۔پاکستان کی جانب سے حارث رئوف چار اور نسیم شاہ نے تین اور شاہین شاہ آفرید، فہیم اشرف اور افتخاراحمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔حارث رئوف میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں