انڈر19ایشیا کرکٹ

اے سی سی انڈر19ایشیا کرکٹ کپ جمعرات سے سری لنکا میں کھیلا جائے گا

کولمبو(عکس آن لائن)اے سی سی انڈر19ایشیا کرکٹ کپ جمعرات سے سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغازجمعرات کو افغانستان کے خلاف میچ سے کریگی، 7ستمبر کو پاکستان ٹیم اپنے دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت سے نبرد آزما ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں 8مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی۔

بھارت کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔ پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، افغانستان اور کویت کے چیلنج کا سامنا ہو گا جبکہ گروپ بی میں میزبان سری لنکا، بنگلہ دیش، یو اے ای اور نیپال شامل ہیں۔میگا ایونٹ دس روز جاری رہنے کے بعد 14ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم روحیل نذیر کی قیادت میں میدان میں اترے گی، ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں میں حیدر علی، عامر علی، ابو ہریرہ، عبدالواحد، اختر شاہ، فہد منیر، محمد عامر، محمد عباس آفریدی، محمد باسط علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور قاسم اکرم شامل ہیں۔ پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز جمعرات کو افغانستان کے خلاف میچ سے کرے گی۔ 7 ستمبر کو پاکستان ٹیم اپنے دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت سے نبرد آزما ہوگی جبکہ تیسرا اور آخری گروپ میچ 9 ستمبر کو کویت کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں