اسلام آباد (عکس آن لائن)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شاہین نے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
شعیب شاہین نے این اے 47 سے لیگی امیدوار طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا ہے۔انہوں نے درخواست میں این اے 47 کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 47 میں نتائج کی مبینہ تبدیلی پر رپورٹ بھی طلب کی تھی۔
یاد رہے کہ این اے 47 آئی سی ٹی 2 کے نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ تحریک انصاف کے آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین 86396 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔