کراچی (عکس آن لائن)جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے دعوی کیا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 232، پی ایس 91 میں پریزائیڈنگ افسر نے بیلٹ باکسز میں جعلی ووٹ ڈالے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے اس ویڈیو کے کیپشن میں حریف سیاسی جماعت ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ لوگ بس اسی طرح ووٹ بھر سکتے ہیں،
عوام نے تو اِنہیں بری طرح مسترد کردیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان شااللہ ہمارے کارکن دھاندلی روکیں گے، جیتیں گے، ان شااللہ۔