ایل پی جی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

لاہور (عکس آن لائن) اوگرا نے مئی کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں 4روپے 89پیسے فی کلو اضافہ کردیا۔پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پسنے والی عوام کو اب ایل پی جی کی مد میں جھٹکا دے دیا گیا ہے اور اوگرا نے ایل پی جی بھی مزید مہنگی کر دی ہے، ماہ مئی کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4روپے 89پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور فی کلو ایل پی جی کی نئی سرکاری قیمت 233روپے 88پیسے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مئی کیلئے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 57روپے 70پیسے مہنگا کیا گیا ہے، جس کے بعد 11اعشاریہ 8کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2759 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں