مکوآنہ (عکس آن لائن)ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیاد پر24 فیصد کی نموریکارڈکی گئی۔اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جار ی مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں 1486000 ٹن ایل این جی کی درآمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 24 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل این جی کی درآمد کاحجم 1197000 ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔
اگست میں 743000 ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جوجولائی کے مقابلے میں برابراورگزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 33 فیصدزیادہ ہیں۔ جولائی میں بھی ایل این جی کی درآمدات کاحجم 743000 ٹن جبکہ گزشتہ سال اگست میں 539000 ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیاد پر14 فیصد کمی جبکہ اگست میں ماہانہ بنیاد پر1 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔