ایشین کرکٹ

ایشین کرکٹ کونسل کا گرائونڈز اسٹاف کیلئے 50 ہزار امریکی ڈالرز کا اعلان

اسلام آباد (عکس آن لائن)ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی)نے بھی گرائونڈز اسٹاف کیلئے 50 ہزار امریکی ڈالرز کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ پورے ایونٹ کے دوران بارش میچز کے لیے مسلسل خطرہ بنی رہی اور اس دوران گرائونڈ اسٹاف نے بہت جدوجہد کی اور میدان کو دوبارہ کھیل کے قابل بنایا۔

ایونٹ کے سپر فور مرحلے میں سب سے زیادہ بارش نے پاکستان اور بھارت کے میچ کو متاثر کیا جسے ریزرو ڈے پر مکمل کیا گیا۔فائنل میچ بھی بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا اور اس کے لیے بھی پیر کا دن ریزرو رکھا گیا تھا لیکن اس کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں