' ثنا

ایسا نہیں ہے شوبز کی دنیا کے لوگوں کی زندگی میں مشکلات نہیں آتیں ‘ ثنا

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ ثنا ء نے کہا ہے کہ زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے ، اگر آپ ماضی کی یادوں میں الجھے رہیں گے تو آپ کبھی بھی آگے نہیں بڑھ سکتے ۔ ایک انٹر ویو میں ثناء نے کہا کہ کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جو آپ کی زندگی کے ساتھ جڑ جاتے ہیں لیکن میں ان لوگوں میں سے نہیں جو ان کو اپنی زندگی کا روگ بنا لیں ، زندگی چلتے رہنے کا نام ہے ، جو اس فارمولے پر کاربند ہو گیا اس کیلئے کوئی بھی مشکل نہیں ۔

ثناء نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ شوبز کی دنیا کے لوگوں کی زندگی میں مشکلات نہیں آتیں ، ہم اپنی زندگی کی مشکلات کو سب کے سامنے شیئر نہیں کر سکتے ، بیشک جیسی بھی مشکلات ہوں ہم نے انہیں پس پشت ڈال کر لوگوں کی انٹر ٹینمنٹ کے لئے اسکرپٹ کے مطابق کام کرنا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں