واشنگٹن(عکس آن لائن)وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اردن میں ہونے والے حملے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے واقعے کا جواب دینے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ بائیڈن نے پہلے کہا تھا کہ وہ اس حملے کا مناسب وقت پر جواب دیں گے۔