تہران(عکس آن لائن)لبنانی شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ نے ایران کے امریکا اور سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کی ہے۔غیرملکی خببرساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے ایک ٹی وی خطاب میں کہا کہ ان مذاکرات اسے ایران اور اس کے اتحادیوں کو فائدہ ہو گا اور خطے میں کشیدگی میں کمی ہو گی۔
یہ بات اہم ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حال ہی میں بالواسطہ مذاکرات کا آغاز ہوا ہے، جس کے تحت امریکا اور تہران دوبارہ جوہری معاہدے کی جانب لوٹ سکتے ہیں۔ دوسری جانب عراق سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے۔