برلن(عکس آن لائن )جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے ایران کے حوالے سے یورپی پالیسی کی ایک مرتبہ پھر توثیق کی ہے۔ اخبار بلڈ ام زونٹاگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ماس نے ایران کے معاملے میں زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے امریکی پالیسی کو مسترد کیا۔ ان کے بقول دھمکی آمیز رویے اور عسکری کارروائی کے باوجود ایرانی قیادت کی سوچ کا انداز تبدیل نہیں ہوا۔ ماس کے مطابق اگر کوئی ایرانی عوام کی بہتری چاہتا ہے تو بات چیت منقطع کر کے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ جرمن وزیر نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت بھی جوہری معاہدے پر عمل درآمد پر زور دے رہی ہے۔
