عملی اقدامات

اہم یہ ہے کہ دنیا کشمیر کی صورتحال پر کب عملی اقدامات کرتی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مودی کا پاگل پن جاری ہے، اہم یہ ہے کہ دنیا کشمیر کی صورتحال پر کب عملی اقدامات کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا اکتیسواں دن ہے، سرینگر کے میئر جنید کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مودی کا پاگل پن جاری ہے، عرب دنیا کے 2 وزرائے خارجہ اسلام آباد پہنچیں گے کشمیر پر بات ہوگی۔ ہم یہ ہے کہ دنیا کشمیر کی صورتحال پر کب عملی اقدامات کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں