اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی کا اعلان: 15اپریل داخلوں کی آخری تاریخ

اسلام آباد(عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کورونا سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر اور طلبہ کو گھروں تک محدود رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے مطلع کیا ہے کہ طلبہ اپنے داخلہ فارم و دیگر درخواستیں بذریعہ پوسٹ آفس بھجوائیں یا آن لائن اپلائی کریں ٗ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ ٗ میاں محمد ریاض کے مطابق داخلہ فارم مع فیس و مطلوبہ دستاویزات کی تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں یونیورسٹی کو 15۔اپریل تک موصول ہونا ضروری ہے۔

داخلہ فارم بذریعہ پوسٹ آفس ارسال کرنے کا طریقہ کار پراسپکٹس میں موجود ہے۔سمسٹر بہار 2020ء کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگرامزکی تفصیلات ا ور تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔علاوہ ازیں طلبہ کو گھروں تک محدود رکھنے کے لئے یونیورسٹی کی علمی و تحقیقی سرگرمیاں)امتحانات ٗ ورکشاپس ٗ سیمینارز اور کانفرنسسز( 5۔اپریل تک معطل رہیں گی۔داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے طلبہ یونیورسٹی ہیلپ لائن 051-111-112-468پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں