اسلام آباد(عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے روڈ میپ اور اپنی نئی پالیسی کے مطابق پی ٹی سی، سی ٹی، بی ایڈ)ایک سالہ ( تین سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن اور ایف ایس سی)میڈیکل اور انجنئیرنگ(پروگرامز نئے طلبہ کے لئے چند سال قبل بند کئے تھے جبکہ پروگرام کی تکمیل کے لئے جاری طلبہ کو مواقع فراہم کئے جاتے رہے ہیں اِن پروگرامز میں پہلے سے داخل طلبہ کو کورس مکمل کرنے کے لئے یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2019ءکے جاری داخلوں میں آخری بار یہ پروگرامز آفر کردئیے ہیں یونیورسٹی کی جانب سے جاری طلبہ کے لئے کورس مکمل کرنے کا یہ آخری موقع ہے۔
ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق داخلہ نہ لینے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری طلباءاور والدین پر ہوگی کیونکہ یونیورسٹی گذشتہ کئی سمسٹرز سے جاری طلبہ کو کورس کی تکمیل کے مواقع فراہم کررہی ہے۔