اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی استاد کی قدر و منزلت کو مزید بلند کرے گی، ڈاکٹر ضیاءالقیوم

اسلام آباد(عکس آن لائن )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اساتذہ کی تدریسی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنے ٹیچر ایجوکیشن پروگرامز) ایک سالہ ایم ایڈ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن )اے ڈی ای(ڈیڑھ اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ ( جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے دوبارہ متعارف کردئیے ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے اِس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ پروگرامزایک طرف اساتذہ کو معاشرے میں اُن کا اصل مقام دلائیں گے تو دوسری جانب اُن کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ ہوگی نتیجے میں نئی نسل کی ایک اچھی کیپ تیار ہوگی جو ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں کردار ادا کریں گے۔ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی تعلیمی پروگرامز کے تحت استاد کی قدرو منزلت کو مزید بلند کرے گی۔ایم ایڈ پروگرام پانچ شعبوں میں پیش کیا گیا ہے جن میں ایلمینٹری ٹیچر ایجوکیشن ٹیچر ایجوکیشن فاصلاتی و غیر رسمی تعلیم سائنس ایجوکیشن اور سپیشل ایجوکیشن شامل ہیں ۔ بی ایڈ اور ایم ایڈ پروگرامز ایچ ای سی (HEC)کے نئے روڈ میپ کے مطابق اپ گریڈکئے گئے ہیں۔

ڈیڑھ سالہ بی ایڈ میں داخلے کے لئے ایم اے /ایم ایس سی/بی ایس یا بی اے آنرز)چار سالہ( اہلیت مقرر کی گئی ہے گریجویٹ طلبہ جنہوں نے چودہ سالہ تعلیم کم از کم سیکنڈ ڈویژن مکمل کررکھی ہے وہ اڑھائی سالہ بی ایڈ پروگرام میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں جبکہ جن طلبہ نے ایف اے/ایف ایس سی یا مساوی تعلیم )سیکنڈ ڈویژن (حاصل کررکھی ہے وہ چار سالہ بی ایڈ پروگرام میں داخلے کے اہل ہیں۔ اِن تمام تعلیمی پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر اور رابطہ دفاتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں آن لائن داخلے کے لئے طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.aiou.edu.pkوزٹ کریں اور فارم آن لائن پُر کریں۔ داخلوں کی آخری تاریخ 15۔اکتوبر مقرر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں