وزیر اعظم

انگریزوں نے ہمارا تعلیمی نظام بڑی محنت سے تباہ کیا،وزیر اعظم

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک ہی ملک میں 3 تعلیمی نصاب چل رہے ہیں، نبی پاک نے فرمایا تعلیم حاصل کرو، چاہے چین جانا پڑے،مسلمانوں نے علم سے ترقی کی، تلوار سے نہیں، تعلیم میں کمی مسلمانوں کے زوال کی وجہ بنی، 700 سال تک تمام سرفہرست سائنس دان مسلمان تھے، انگریزوں نے سوچ سمجھ کر مسلمانوں کا تعلیم کا نظام ختم کیا، انگریز کے تعلیمی نظام نے طبقات پیدا کیے،ترکی کے ساتھ مل کر خالد بن ولید جیسے ہیروز پر فلمیں بنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دینی مدارس کے زیر تعلیم طلبا میں تقریب تقسیم انعامات ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم عمران خان تھے۔

تقریب کا اہتمام وفاقی وزارت تعلیم کے زیر انتظام کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان نے امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا کو انعامات دیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے نبی نے سب سے زیادہ تعلیم میں زور دیا اور کہا کہ تعلیم حاصل کرو چاہے چین جانا پڑے ، انگریزوں نے بڑے سوچ سمجھ کر مسلمانوں کے نظام تعلیم کو ختم کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ مسلمان علم کی وجہ سے اوپر آئے تھے انگریز نے نظام تعلیم میں طبقات پیدا کئے انہوں نے مزید کہا کہ اسلام ہمیں انسان بنانا سیکھایا ہے ،اسلام ہمیں انسانیت کا درس دیتا ہے ،دینی تعلیم ہی ہمیں راہ حق کے بارے میں بتاتی ہے اچھے اور برے کی تمیز بتاتی ہے اور دینی تعلیم ہمیں بتاتی ہے کہ دنیا میں ہمارے آنے کامقصد کیا ہے اور دنیا سے جانے کے بعد ہمارے ساتھ کیا ہو گا ،

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم دینی مدارس کے طلباءکو دینی تعلیم کے ساتھ ہنر بھی سیکھائیں گے ، علام اقبال نے بھی دینی تعلیم کو سمجھانے کیلئے پہلے مغربی تعلیم نظام کو پڑھا تھا جبکہ انہوں نے مغرب اور مشرق کی تہذیبوںکا موازنہ کیا ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ملک کسی مقصد کےلئے بنا تھا، ہم نے اپنے بچوں کو اقبالیات ضرورپڑھانی ہے اور بچوں کو اسلام کی اصل حقیقت بتانی ہے، تعلیم کا مقصد صرف پیسہ بنانا نہیں ہے، پاکستان، ترکی اور ملائشیاءنے مل کر انگریزی ٹی وی چینلز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، مسلمانوں کے انگریزی چینل سے دنیا کے مسلمانوں کو پیغام دینا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ہیروز پر فلمیں بنائی جائیں گی تا کہ بچوں کو معلوم ہو کہ اپنے ہیروز کے بارے میں کہ خالد بن ولید رند کون تھے۔

انہوں نے کہا کہ 700سال تک دنیا کے سب سے بڑے سائنسدان مسلمان تھے جبکہ مسلمانوں نے علم کی وجہ سے دنیا میں ترقی کی اور جب اسلامی ممالک میں تعلیم ختم ہوئی تو مسلمان تنزلی کا شکار ہو گئے، آج ہمارے ملک میں بھی تین طرح کے مختلف نصاب چل رہے ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم سے کوئی بھی قوم انسانیت کی طرف جاتی ہے، ہماری کوشش ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو ہر طرح کی تعلیم دیں، پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر جگہ مسلمان قتل ہو رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں 80لاکھ لوگوں کو جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم بہت ضروری ہے اور ہماری کوشش ے کہ تعلیمی نظام میں یکسانیت لا کر ترقی کی راہ ہمار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں