اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کوالیفائنگ 2020 ء آئندہ ماہ نومبرمیں پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ( ٹیکنیکل) محمد اعظم ڈار نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی ہیں اور اس سلسلہ میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل واجد علی چوہدری کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اس موقع پر وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ اکبر حسین درانی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل واجد علی چوہدری نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے ابھی 15 ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی ہے اور ٹورنامنٹ میں 15 لاکھ سے زائد کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- عالمی جواب دہندگان کی ڈبلیو ٹی او قوانین کو پامال کرنے پر امریکہ کی مذمت ، چینی میڈ یا
- عوامی کانگریس کا نظام چین کے قومی حالات اور حقائق سے مطابقت رکھتا ہے، چینی صدر
- جرمنی کے اقدامات سے آبنائے تائیوان میں سکیورٹی خطرات بارے اضافہ ہوا ہے، چینی فو جی عہد یدار
- چینی افواج سالمیت کا دفاع کرنے کی مضبوط صلاحیت رکھتی ہے، چینی وزارت دفاع
- چین میں مقررہ حجم سے زیادہ صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 4.5 فیصد اضافہ