اسلام آباد (عکس آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد کیا جائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد کیا جائے گا،آئین اور قانون کے مطابق عمل کروں گا، الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد انتخابات کی تاریخ دوں گا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں امن وامان برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے، نگراں حکومت سے مشاورت کے بعد صوبہ میں امن وامان کے حوالے سے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا تھا، الیکشن کمیشن کے سامنے بھی امن وامان کی صورتحال رکھیں گے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کا صوبہ فوجیان کا دورہ ، چینی طرز کی جدیدکاری کی تعمیر پر زور
- افریقہ کے لیے امریکی سرمایہ کاری اور امداد کا منافقانہ رویہ
- “چینی خوراک کے پیالہ” کو زیادہ سے زیادہ وافر بنایا جائے ، چینی میڈ یا
- چین اور پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں زیرو ٹالرنس کا اعادہ
- چین اور منگولیا خوشگوار ہمسائگی اور دوستی کی عمومی سمت پر کاربند ہیں، چینی صدر