فیصل سبزواری

امن وامان کی صورتحال بہتر نہ ہوئی توحکومت چھوڑ بھی سکتے ہیں، فیصل سبزواری

کراچی (عکس آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ امن وامان کی صورتحال بہترنہیں ہوئی توحکومت چھوڑ بھی سکتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 3ماہ کے دوارن 50 بے گناہ شہری مارے جاچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ مذاق نہ اڑائیں، اتنی کلنگ کسی اور جگہ ہوتی توآپریشن کامطالبہ کیاجاتا۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا 16 واں سال شروع ہوچکا ہے، جن کوآپ نے اے ایس آئی بھرتی کیاوہ ڈی ایس پی بن چکے ہیں۔ رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ہم اشوز پر سیاست کرتے ہیں، امن وامان کی صورتحال بہترنہیں ہوئی توحکومت چھوڑبھی سکتے ہیں۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ مراد علی شاھ بتائیں میئرکراچی کتنے با اختیار ہیں، کچھ باتیں میڈیا ٹکرز کی حد تک ٹھیک ہیں، بلدیاتی نمائندوں کوبااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔ فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ توقع رکھتے ہیں کہ فیصل واوڈا میرے نام کا بھرم رکھیں گے، وہ ایم کیوایم کاحمایت کرنے پرشکریہ بھی اداکریں گے۔ رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ کی تبدیلی زیرغور نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں