اقوا م متحدہ

افغانستان کی صورتحال پر اجلاس، طالبان حکومت کو مدعو نہیں کیا گیا

دوحہ (عکس آن لائن)قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان کی صورتحال پر ہونے والے 2 روزہ اجلاس میں طالبان حکومت کو مدعو نہیں کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دوحہ اجلاس کی صدارت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ اجلاس کا مقصد افغانستان میں خواتین سمیت انسانی حقوق پر متفقہ نکتے پر پہنچنا ہے۔

افغانستان میں جامع حکومت، انسداد دہشت گردی سے متعلق مشترکہ موقف پر پہنچنا ہے۔ اجلاس میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق بات چیت نہیں ہو گی۔اجلاس میں پاکستان، چین، ایران، بھارت، امریکا، برطانیہ سمیت کئی ممالک کے نمائندے شریک ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں