ایردوآن

اعتماد ہے روس اور امریکہ جوہری ہتھیار استعمال نہیں کریں گے، ایردوآن

انقرہ (عکس آن لائن )ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ہمیں اعتماد ہے کہ روس اور امریکہ کبھی بھی جوہری بم استعمال کی منصوبہ بندی نہیں کریں گے۔صدر ایردوآن نے اس امر کا اظہار ترکیہ میں انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان کے ایک مشترکہ اجلاس کے بعد کیا ۔

ایردوآن نے کہا کہ میں نے اپنے حساس اداروں کے سربراہوں سے جو معلومات حاصل کی ہیں روس یا امریکہ میں سے کوئی ایک فریق بھی جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے گا۔انہوں نے اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے انڈونیشیا میں میں گروپ 20 کی سربراہ کانفرنس کے بارے میں بھی بات کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں