کراچی (عکس آن لا ئن) سابق اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے اپنی انسٹاگرام پروفائل پکچر تبدیل کردی ہے۔اداکاری و ماڈلنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرنے والی زینب جمیل نے انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ کی پروفائل پکچر تبدیل کرکے قرآنی آیت کی تصویر لگا ئی ہے جس میں عربی اور انگریزی زبان میں قرآنی آیت درج ہے۔دوسری جانب زینب جمیل کی جانب سے شوبز چھوڑنے کے فیصلے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دن بدن اْن کے فالوورز میں اضافہ ہورہا ہے۔اس سے قبل زینب جمیل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ ‘اپنی روحانی نشوونما کے لیے عہد کریں، یہ آسان سفر نہیں ہے کیونکہ شیطان آپ کو آپ کے مقصد سے ہٹانے کیلئے بھرپور کوشش کرے گا’۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین۔ مالدیپ تعاون نے چھوٹے بڑے ممالک کے درمیان باہمی احترام کی مثال قائم کی ہے، چینی وزیرخارجہ
- سی ایم جی کے ” اسپرنگ فیسٹیول گالا2025″ کی دوسری ریہرسل کا انعقاد
- ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف “ہش منی ” کیس میں 34 الزامات درست ثابت لیکن انہیں غیر مشروط رہائی مل گئی
- کیلیفورنیا میں آگ قابو سے باہر ، ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم
- چین نے زبردست ترقی کرتے ہوئے اپنی ثقافت اور اقدار کو برقرار رکھا ہے، سا بق وزیر اعظم مصر