مقبوضہ غزہ (عکس آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے 30 مسلمان اور عرب ممالک کے سربراہان کو مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے ان ملکوں کی قیادت سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار نہ کرنے پر زور دیا ہے اورکہاہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا ایک بڑا سیاسی جرم اور غلطی ہے جو فلسطینی قوم کے حقوق کی قیمت پر کی جا رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے مکتوب میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اس وقت قضیہ فلسطین کے حال، مستقبل اور اس کے وجود کو سنگین اور غیرمعمولی خطرات اور چیلنجز درپیش ہیں۔ قابض اسرائیلی ریاست کی جانب سے ہمارے وطن عزیز، ہماری قوم اور ریاست کیباشندوں کے خلاف بلا تفریق دہشت گردی جاری ہے۔ غزہ کی ظالمانہ ناکہ بندی کئی سال سے بدستور قائم ہے۔ قابض ریاست اپنے مجرمانہ منصوبے بالخصوص یہودی آباد کاری، فلسطینی علاقوں کے الحاق، زمینوں پر غاصبانہ قبضے، القدس کو یہودیانے، مسجد اقصی کی زمانی اور مکانی تقسیم، القدس میں عرب ،اسلامی اور مسیحی آثار کو مٹانے، گھروں کی مسماری، فلسطینیوں کو ھجرت پر مجبور کرنے، انہیں شہر سے بے دخل کرنے اور زندانوں میں قید فلسطینیوں پر جبرو تشدد کے حربے بڑھتے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین میں مشترکہ مارکیٹ کی تعمیر کے لیے رہنما اصولوں کا اجراء
- چین کا 2029 تک بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات کا نیٹ ورک بنیادی طور پر مکمل کرنے کا منصوبہ
- سی پی سی کا چین میں بدعنوانی کے خلاف جنگ میں انتہائی اہم کردار
- چین اور امر یکہ کا اختلافات کو حل کر نے پر اتفاق
- چین میں زلزلہ کے باعث 95 افراد ہلاک، 130 زخمی، بڑی تعداد میں عمارتیں منہدم