حماس

اسرائیلی طیاروں کی الدرج کے 2 اسکولوں پربمباری،50شہید

مقبوضہ غزہ(عکس آن لائن)غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت آگئی، اسرائیلی طیاروں نے شمالی غزہ کیعلاقے الدرج میں دو پناہ گزین اسکولوں پر بمباری کرکے 50 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کردیا، سیکڑوں زخمی ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق بیت لاحیہ، خان یونس، شجاعیہ اور رفح میں بھی سیکڑوں فلسطینیوں کی پناہ گاہ اقوام متحدہ کے اسکول، تجارتی مال اور رہائشی بلاکس پر بھی بمباری کی گئی۔

اسرائیلی فوج نے غزہ سپریم کورٹ کی عمارت بھی تباہ کر دی جبکہ اسپتال اور ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا۔2 روز میں ساڑھے 8 سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں حماس کے 400 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔ حماس کا کہنا تھا کہ جوابی حملوں میں پچھلے 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 28 گاڑیوں کو تباہ کر دیا، اسرائیلی فوجی ٹھکانوں، ٹینکوں کو میزائلوں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا، جس میں 8 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔

لبنان سرحد پر بھی حزب اللہ سے جھڑپ میں 3 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے، جنوبی غزہ سے فلسطینیوں کو رفح کی طرف جانے کی دھمکیوں کے بعد اسرائیلی ٹینکوں کی جنوب کی طرف پیش قدمی جاری ہے، غزہ شہر اور شمالی علاقوں میں لینڈ لائن، موبائل اور انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر بند کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں