اینا لینا بیئر باک

اسرائیلی جنگی منصوبے کا پھیلائو، جرمن وزیر خارجہ اسرائیل جائیں گی

برلن(عکس آن لائن)جرمنی کی وزیر خارجہ اینا لینا بیئر باک اس ہفتے کے وسط میں اسرائیلی دورے پر جائیں گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہی ، ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ کا دورہ غزہ مین جنگی وقفے کے لیے ہے جب اسرائیل رفح میں جنگ پھیلانے کے منصوبہ بنا رہا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ اینا لینا بیئر باک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس بارے میں لکھا کہ رفح میں نقل مکانی کر کے جنگ اور تباہی سے بچنے کے لیے آنے والے 13 لاکھ فلسطینیوں کی تکالیف یقین اور تصور سے بھی کہیں زیادہ ہیں، اب اسرائیلی فوج کی طرف سے رفح میں ایک جارحیت انسانی تباہی کا سبب بنے گی۔

ایکس پر انہوں نے اس بارے میں مزید لکھاکہ اسرائیل کو حماس سے اپنا دفاع ضرور کرنا چاہیے مگر اسے یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ اس دوران عام لوگوں کی مشکلات میں اضافے کے بجائے کمی ہو، اسی غرض کے لیے غزہ میں جاری جنگ میں وقفہ کیا جانا ضروری ہے۔

جنگ میں وقفہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بھی ضروری ہے، میں اسرائیل کے دورے میں دوبارہ یہ بات کروں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں