اسحاق ڈار

اسحاق ڈار آمدن سے زائداثاثوں کاریفرنس، بریت کی درخواستوں پر فیصلہ پھر موخر

اسلام آ باد (کورٹ رپورٹر) احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کیس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ پھر موخر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی جبکہ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی، شریک ملزمان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران جج محمد بشیر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے متعلقہ ریکارڈ واپس عدالت آگیا ہے۔

ریفرنس میں شریک ملزمان کے وکلا کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ نہ سنانے کی استدعا کی گئی۔ ایڈووکیٹ قاضی مصباح نے کہا کہ عدالت تمام دلائل کو ایک بار ری فریش کرنے کی اجازت دے جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر افضل قریشی نے کہا کہ اس کی ضرورت نہیں، سب چیزیں عدالت کے سامنے آ چکی ہیں۔

جج محمد بشیر نے کہا کہ قانون کے تحت ملزمان کے وکلا کو یہ حق حاصل ہے۔ احتساب عدالت نے شریک ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ پھر مخر کرتے ہوئے سماعت مزید کارووائی کیلئے 6 اپریل تک ملتوی کر دی۔ شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو دوبارہ چیلنج کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں