اسلم شیخ

اب معلوم ہوا پرائیڈ آف پرفارمنس کیلئے آپکے پاس تگڑی سفارش ہونی چاہیے ‘ اسلم شیخ

لاہور(عکس آن لائن )سینئر اداکار اسلم شیخ نے کہا ہے کہ مجھے اب معلوم ہوا ہے کہ پرائیڈ آف پرفارمنس لینے کیلئے کسی الہ دین کے چراغ نہیں بلکہ اس کیلئے آپ کا اختیار رکھنے والی شخصیات سے تعلق اور تگڑی سفارش موجود ہونی چاہیے پھر آپ کو پرائیڈ آف پرمارمنس ملتا ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسلم شیخ نے کہا کہ پرائیڈ آف پرفارمنس کا پیمانہ معیار اور کسی شعبے میں آپ کی خدمت ہونا چاہیے ، یہاں بہت سے فنکارایسے ہیں جتنا ان کا تجربہ ہے اس سے کم عمر کی لڑکیاں پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کر چکی ہیں ۔

ذوالقرنین حیدر ، شہزاد رضا، شگفتہ اعجاز، زیبا شہناز ، انور علی اور ان جیسے کئی فنکار دہائیوں سے فن کی خدمت کر رہے ہیں لیکن شاید ان کے پاس کوئی سفارش موجود نہیں اور نہ ان کے طاقتور سیاسی شخصیات سے تعلق ہیں شاید اسی وجہ سے انہیں صدارتی ایوارڈ نہیں مل سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں