اسلام آبادر(نمائندہ عکس)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)سے پیسے ملتے ہیں تو چیزیں آسان ہو جائیں گی۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کو 50روپے فی لیٹر تک لے جائے گی۔
یہ کہہ رہے تھے کہ ہم نے غلط معاہدہ کیا لیکن اگر ہم نے غلط معاہدہ کیا تو اس کو آگے کیوں لے کر گئے ؟انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں اور جیسے ہی یہ آئے تھے قیمتیں اوپر چلی گئیں جبکہ 6ہفتے تک یہ سوچتے رہے کہ قیمتیں بڑھائیں یا نہیں۔شوکت ترین نے کہا کہ حکومت گیس کی قیمت 47 روپے تک بڑھا دے گی اور اگر میں ہوتا تو روس سے سستا تیل خریدتا۔انہوں نے کہا کہ میں 5 پروگرام چھوڑ کے آیا تھا لیکن موجودہ حکومت پاکستان کو پیچھے لے کر چلی گئی۔