آئل ٹینکرز

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے شیئر نہ ملنے پر ہڑتال کردی

کراچی(عکس آن لائن)وائٹ پائپ لائن میں مناسب شیئر نہ ملنے کے خلاف کراچی آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاجاً ہڑتال کردی۔آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے شہر کے مختلف پارکنگ ایریاز میں آئل ٹینکرز کھڑے کردیئے جب کہ دفاتر کے باہر اور پارکنگ ایریا میں بینرز لگا دیئے گئے۔ایسوسی ایشن کے صدر عابد اللہ آفریدی نے اس حوالے سے کہاکہ ملک بھر میںتیل کی فراہمی بند کردی ہے، گاڑیاں جہاں ہیں، وہیں روک دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ پائپ لائن میں 50 فیصد سڑک اور 50 فیصد ٹینکرز کے ذریعے دیا جائے، ہم نے نئی جدید گاڑیاں سپلائی کے لئے تیار کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پرانی اور نئی گاڑیوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے، لہذا اگر حصہ نہ ملا تو ملازمین بے روزگار اور گاڑیاں بیکار ہو جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں