بیجنگ (عکس آن لائن) 14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے دوسرے اجلاس کے ترجمان لوؤ چھین جیئن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر چین اپنی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق و مفادات کا مضبوطی سے تحفظ جاری رکھے گا اور ساتھ ہی بحیرہ جنوبی چین میں امن و امان کی مشترکہ حفاظت کے لئے متعلقہ ممالک کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے متعلقہ معاملات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے لئے تیار ہے۔
پیر کے روز
ترجمان نے کہا کہ چین ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعاون اور مفادات کی ہم آہنگی کو گہرا کرتا رہے گا، تاکہ چینی طرز کی جدیدکاری کے زیادہ سے زیادہ فوائد ہمسایہ ممالک کو پہنچ سکیں، علاقائی اتحاد، کھلےپن اور ترقی کے لئے نئی قوت محرکہ فراہم کی جائے اور چیلنجوں سے نمٹنے اور مشترکہ خوشحالی کے حصول کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔