مریم نواز

یہ حکومت جائے گی تو دوبارہ نہیں آئے گی، مریم نواز

اسلام آباد(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہہ یہ حکومت جائے گی تو دوبارہ نہیں آئے گی، آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوئے تو مسلم لیگ ن اکثریت سے کامیاب ہو گی ، آزاد کشمیر الیکشن میں ن لیگ کی پوزیشن مضبوط ہے، حکومت الیکشن چوری کرنے کی کوشش نہ کرے ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، پی ٹی آئی کی پوری جماعت آپس میں گتھم گھتا ہے۔

منگل کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائر محمد صفدر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سوات جلسے میں شہباز شریف نے مسلم لیگ نون کی بھرپور نمائندگی کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہزارہ برادری کے پاس بھی جانا چاہیے تھا، اس وقت وہ کہتے تھے کہ میں لاشوں سے بلیک میل نہیں ہوں گا،آپ کے قول و فعل میں تضاد ہو گا تو بلوچستان اور بھی دور جائے گا نزدیک نہیں آئے گا، بلوچوں کے تحفظات کو دور کرنا چاہیے، انہیں پاکستان کے ساتھ جوڑ کر رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کس سے ڈیل ہوئی ہے، کیا ہم پاگل ہیں، اتنی قربانیوں کے بعد ان ہی لوگوں سے ڈیل کریں جن کے خلاف ہماری جدوجہد ہے۔ کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی کشمیر الیکشن میں مضبوط پوزیشن ہے۔ اگرآزاد، شفاف الیکشن ہوئے تو مسلم لیگ نون اکثریت سے جیتے گی،شروع سے دھاندلی ہوتی آئی ہے،اس کے ثبوت بھی موجود ہیں،الیکشن کے حوالے سے لوگوں کو تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مفاد کو سامنے رکھ کر خارجہ پالیسی نہیں بنانی چاہیے، اس میں سب کی ایک رائے ہونی چاہیے،قوم سے سچ بولیں،اصل کچھ اور قوم کے سامنے کچھ یہ باتیں درست نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف سے متعلق شاہد خاقان عباسی کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، شاہد خاقان عباسی نے بھی اس کی وضاحت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی بنیاد دھاندلی ہے، جس کے ثبوت سب کے سامنے ہیں،الیکشن ہارنے والا الزام لگاتا ہے لیکن ہم صرف الزام نہیں لگا رہے ہمارے پاس ثبوت بھی موجود ہیں، ڈسکہ الیکشن اس کی واضح مثال ہے،جس انتخابات میں پولنگ عملہ ہی اغواءہو جائے تو باقی کیا بات رہ جاتی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ مجھے کشمیر الیکشن کی ذمہ داری دی گئی ہے،اگر آزاد کشمیر الیکشن کو چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج دور تک جائیں گے، عوام اور منتخب نمائندوں کے درمیان نہ آئیں، الیکشن چوری نہ کریں ورنہ آپ کو سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اپنے مقاصد حاصل کئے، عوام کو باور کروایا،یہ نالائق حکومت ہے اس سے زیادہ نا اہل حکومت پچھلے 73 سالوں میں نہیں آئی، پی ڈی ایم کچھ کرے نہ کرے، مہنگائی، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ سے یہ حکومت خود ہی ختم ہو جائے گی، عوام کے سامنے حکومت کی حقیقت آ گئی ہے،اسرائیل سے دوستی کرنی ہے تو قوم کو بتائیں، یہ آپ کا ذاتی نہیں بائیس کروڑ عوام کا فیصلہ ہے، عوام کو سچ بتائیں۔ مریم نواز نے حکومت کے خاتمے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کب جائے گی اللہ جانتا ہے لیکن جب یہ حکومت جائے گی تو دوبارہ نہیں آئے گی، پی ٹی آئی والے آپس میں گتھم گتھا ہیں،جب الیکشن قریب آئیں گے تو ان کا حال سب دیکھ لیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ صحافیوں کی زبان بند کی جا رہی ہے، ایف آئی اے کا نوٹس ندیم ملک کو نہیں ان لوگوں کو جانا چاہیے تھا جنہوں نے دباﺅ میں آ کر فیصلے کئے

اپنا تبصرہ بھیجیں