صدر بائیڈن

یکم مئی تک افغانستان سے امریکی فوجیں نکالنا مشکل ہے، صدر بائیڈن

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ تارکین وطن کے معاملے پر میکسیکو سے بات چیت جاری ہے۔ کورونا وبا کے بعد امیگریشن اور گن کنٹرول جیسے مسائل پر کام کیا جائے گا۔ ری پبلکن کو طے کرنا ہے کہ وہ مل کرکام کریں گے یا ملک کو تقسیم کریں گے۔ امیگریشن سسٹم کی تعمیرنو کریں گے۔ افغانستان میں زیادہ عرصے تک رہنے کا ارادہ نہیں تاہم اسے محفوظ اور منظم انداز میں چھوڑنا چاہتے ہیں، سو روز کے اندر کورونا ویکسین کی 2 سو ملین خوراکیں فراہمی کا ارادہ ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاوس واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ یکم مئی تک افغانستان سے امریکی فوجیں نکالنے کی ڈیڈلائن پوری کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو محفوظ اور منظم انداز میں چھوڑنا چاہتے ہیں۔ افغانستان میں زیادہ عرصے تک رہنے کا ارادہ نہیں۔ جو بائیڈن نے کہا کہ ہم افغانستان سے نکلیں گے سوال یہ ہے کہ کب نکلیں گے۔ افغانستان میں اگلے برس میں امریکی فوجوں کو نہیں دیکھ رہا۔امریکی صدر نے کہا کہ سو روز کے اندر کورونا ویکسین کی 2 سو ملین خوراکیں فراہمی کا ارادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد امیگریشن اور گن کنٹرول جیسے مسائل پر کام کیا جائے گا۔ ری پبلکن کو طے کرنا ہے کہ وہ مل کرکام کریں گے یا ملک کو تقسیم کریں گے۔ امیگریشن سسٹم کی تعمیرنو کریں گے۔صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکی سرحد سے تارکین وطن کی بڑی تعداد کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں