واشنگٹن (عکس آن لائن) ترجمان وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ یوکرین پر قبضے کی کوشش میں روس کے 20ہزار فوجی اور جنگجو ہلاک اور 80 ہزار زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک بیان میں وائٹ ہائوس نے کہاکہ یوکرین کے شہر بخموت پر قبضہ کی کوشش میں روس کا بھاری جانی نقصان ہوا۔
ترجمان وائٹ ہائوس نے کہا کہ 20 ہزار فوجی اور جنگجو ہلاک جبکہ 80 ہزار زخمی ہوئے اور ہلاک ہونے والوں میں نصف نجی سیکیورٹی کمپنی کے اہلکار ہیں۔واضح رہے کہ یوکرین پر روسی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی روس نے یوکرین پر 18 میزائل فائر کیے جن میں سے 15 یوکرین نے مار گرائے۔