کیف (نمائندہ عکس)یوکرائن میں پھنسے بھارتی طلبہ کی مدد کر کے پاکستان نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ‘ بھارتی طلباءنے کیف میں اپنے سفارتی عملہ کے غائب ہونے کی تصدیق کر دی ‘پاکستان نے بھارتی طالبعلموں کیلئے اپنے دروازے کھول دیئے‘بھارتی طلباءکی پاکستانی سفارتخانے میں کھانے کھانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس کے بعد پاکستانی سفارتخانے کے اقدام کی عالمی سطح پر پزیرائی ہو رہی ہے اور بھارتی طلبہ نے پاکستانی سفیر نوئیل کھوکھر کو خراج تحسین کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے بعد وہاں پھنسے بھارتی طالبعلموں کی حفاظت کرنے میں بھارت ناکام ہو گیا، لیکن اس مشکل وقت میں انسانیت کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے، پاکستان نے بھارتی طالبعلموں کے لیے اپنے دروازے کھول دیئے۔
اس وقت یوکرین میں جنگی حالات میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے ساتھ ساتھ پاکستان بھارتیوں کی بھی مدد کر رہا ہے، جبکہ ان کا اپنا عملہ غائب ہے، جس کی تصدیق بھارتی خود کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر بھارتی طالبعلم کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے، جس میں بھارتی طالبعلموں کو پاکستانی سفارت خانے میں آرام سے بیٹھے کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پاکستانی سفارت خانے نے ان بھارتی طلبہ کو ایک ایسے وقت میں پناہ دی جب انہیں خارکیو سے لیویو جانے کے لیے بھارتی سفارت خانے نے مدد کرنے سے انکار کردیا تھا۔
بھارت کے معروف صحافی اور پروفیسر اشوک سوین نے بھی ویڈیو شیئر کی، جس پر انہوں نے لکھا کہ رومانیہ کی سرحد پر بھارتی سفارتخانے کا عملہ موجود نہیں تھا، لیکن پاکستانی سفارتخانہ بھارتیوں کی مدد کے لیے موجود تھا۔پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اقدام کو عالمی سطح پر پزیرائی مل رہی ہے اور طلبہ یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نوئیل کھوکھر کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔