اسلام آباد (عکس آن لائن)یوٹیلیٹی اسٹورز پراشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا ۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ ریٹس پر ملنے والی اشیاء دستیاب ہی نہیں، ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، دالیں، چاول، چینی اور گھی دستیاب نہیں، انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے عوام کو سبسڈائزڈ اشیاء کی فراہمی میں مشکلات ،
ہیڈ آفس انتظامیہ اسٹورز سے سبسڈائزڈ اشیاء کی بلیک مارکیٹ میں فروخت رکوانے میں بھی ناکام ،ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی نااہلی اور آپس کے اختلافات سے ادارے کی کارکردگی بری طرح سے متاثر ہوئے ۔ذرائع کے مطابق درآمدی چینی آئندہ چند روز میں یوٹیلیٹی سٹورز کو فراہم کی جائے گی ، درآمدی چینی کی آمد سے صارفین کو فراہمی کا عمل بہتر ہوجائیگا،صارفین کو آٹے اور گھی کی خریداری میں بدستور مشکلات کاسامنا ہے ۔