واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے مواخذے کی سماعت میں گواہی دینے والی سابق سفیر میری یووانوچ پر ایک انوکھا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یووانوچ یوکرین میںقائم امریکی سفارت خانے میں میری تصویر لگانا نہیں چاہتی تھیں، یہ ایک اصول ہے کہ آپ امریکی صدر کی تصویر سفارتخانے میں لگائیں، وہ کوئی فرشتہ نہیں تھیں، ایک خاتون ہیں، ان کی کرپشن کے خلاف کاوشوں کی وجہ سے انہیں بااثر یوکرینین کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انہیں عہدے سے ہٹایا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکرین میں امریکا کی سابق سفیر میری یووانوچ سے متعلق ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ میری نے ان کی تصویر سفارتخانے میں لگانے سے انکار کیا تھا۔
بی بی سی کے مطابق فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میری یووانوچ یوکرین میںقائم امریکی سفارت خانے میں میری تصویر لگانا نہیں چاہتی تھیں۔امریکی صدر نے سفیر کی برطرفی کا بھرپور دفاع کیا تاہم انہوں نے اس حوالے سےمزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہر کوئی کہتا ہے یہ بہت شاندار سفیر تھیں لیکن وہ سفارتخانے میں میری تصویر نہیں لگائیں گی، وہ سفارتخانے کی انچارج تھیں اور انہوں نے تقریبا دو سال کا عرصہ گزارا۔امریکی صدر نے الزام لگایا کہ میری یووانوچ نے مجھے برا بھلا کہا، وہ میرا دفاع نہیں کریں گی جب کہ مجھے سفیر کی تبدیلی کا اختیار ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھاکہ یہ ایک اصول ہے کہ آپ امریکی صدر کی تصویر سفارتخانے میں لگائیں، وہ کوئی فرشتہ نہیں تھیں، ایک خاتون ہیں۔یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے یوکرین میں امریکی سفیر میری یووانوچ کو مئی میں ان کے عہدے سے ہٹایا۔برطرفی پر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی سماعت میں سابق سفیر نے گواہی دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کرپشن کے خلاف کاوشوں کی وجہ سے انہیں بااثر یوکرینین کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انہیں عہدے سے ہٹایا گیا۔