مظفرآباد(عکس آن لائن) پری سیزن کیمپ میں شریک قومی کرکٹرزمظفرآباد روانہ ہوگئے۔پری سیزن کیمپ میں شریک قومی کرکٹرزمظفر آباد روانہ ہوگئے، جہاں جمعہ کو پی سی بی چیئرمین الیون اورآزاد جموں کشمیرپرائم منسٹر الیون کے مابین نمائشی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔ یوم دفاع کے روزشیڈول اس میچ کا مقصد علاقے میں کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔ پروگرام کے مطابق میچ کا آغاز صبح دس بجے ہوگا، جس میں قومی کرکٹرز، سیاست دان، اورمقامی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سمیت دوسری نمایاں شخصیات موجود ہوں گی۔
میچ میں قومی کرکٹرز مقامی کرکٹرز کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔دوسری جانب سرفراز احمد پی سی بی چیئرمین الیون کی قیادت کریں گے، کھلاڑیوں میں مصباح الحق، عابدعلی، بابرخالق، بلال آصف، فیضان سلیم، بابراعظم، معین پرویز، ثقلین گیلانی، شاداب مجید، شان مسعود،عثمان معروف اورعثمان شنواری شامل ہیں۔ آزاد جموں کشمیر وزیر اعظم الیون کا کپتان اظہرعلی کو مقررکیا گیا ہے، ان کی ٹیم علی امین گنڈاپور، اسد شفیق،عاقب لیاقت، حسن رضا، افتخار احمد، امام الحق، میرحمزہ، محمد رضوان، نوید ملک، راحت علی، راجہ فرحان اورظفرگوہرپرمشتمل ہوگی۔