کرونا ویکسین

یورپ میں کرونا ویکسین پابندیوں کے خلاف تحریک زور پکڑنے کا اندیشہ

برسلز (عکس آن لائن)یورپی کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ یورپی یونین کے متعدد ممالک میں کرونا ویکسین اور متعلقہ اقدامات کی پابندی کے خلاف احتجاج میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ یورپی دارالحکومتوں اور بڑے شہروں میں عوامی سطح پر یہ احتجاجی تحریک زور پکڑتی جا رہی ہے۔کینیڈا میں ٹرک ڈرائیوروں کے مظاہروں نے دارالحکومت اٹاوا میں اور امریکا کے ساتھ سرحدی راہداریوں پر ٹریفک کی آمد ورفت کو مفلوج کر دیاہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن کے ترجمان نے بتایاکہ اس سلسلے میں یورپی یونین کے رکن ممالک کو آئندہ ہفتے برسلز میں وزرائے داخلہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کی دعوت دی جائے گی۔یورپی کمیشن کو اندیشہ ہے کہ یورپی ممالک میں کینیڈا والا منظر نہ دہرایا جائے۔ یہاں ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔ سرحدی راہداریوں اور راستوں کی بندش کے سبب اربوں ڈالر کے تجارتی نقصان کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہنگامی حالت کیک قانون کو فعال کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں