واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے حوثیوں کی تین میزائل سائٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
حوثیوں کے پاس اب بھی کچھ جارحانہ صلاحیتیں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان مٰن انہوں نے کہاکہ افواج نے حوثیوں کے تین اینٹی شپ میزائلوں پر بمباری کی جن کا رخ جنوبی بحیرہ احمر کی طرف تھا اور لانچ کرنے کے لیے تیار تھے۔
انہوں نے ایکس پلیٹ فارم پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ فورسز نے یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں میزائلوں کا پتہ لگایا اور معلوم کیا کہ وہ تجارتی بحری جہازوں اور امریکی بحریہ کے جہازوں کے لیے ایک انتہائی خطرے کی نمائندگی کرتے ہیں۔