لاہور(عکس آن لائن)اداکارہ یشما گل کوٹرانسفارمیشن ویڈیو پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔یشما گل نے چھ مختلف لکز پر مبنی ٹرانسفارمیشن ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کیا۔ ساتھ ہی ان لکزکو اسٹائل کرنے والی اسٹائلسٹ عروبہ گل کو بھی ٹیگ کیا۔پاکستانی اداکارہ یشما گل کو ایک مرتبہ پھران کے انوکھے اسٹائل کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
فیشنسٹا ظاہر کرنے کے لیے یشما نے ویسٹرن وئیر کے علاوہ بیگز ، سینڈلز ، جیولری کا شوکیس کیا۔یشما نے چھ مختلف لکز میں ویسٹرن وئیر کو زیب تن کیا ہوا ہے ۔ ان لکز میں پارٹی لک ، بیچ لک اور آفس لک کا ڈسپلے کیا گیا۔یشما نے اسٹائل آئیکون بننے کی کوشش کی لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا ۔