اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسسزڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر دسواں شخص ہیپاٹائٹس کا شکار ہے،ہیپاٹائٹس پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ انجکشن کا غیر ضروری استعمال ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ مریض کی صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 70 فیصد مریض علاج کیلئے جنرل پریکٹیشنرز کے پاس جاتے ہیں،پاکستان میں دنیا میں سب سے زیادہ انجکشن لگائے جاتے ہیں،مریض کو لگائے جانے والے 95فیصد انجکشن غیر ضروری ہوتے ہیں،لاڑکانہ میں ایچ آئی وی ایڈز کے پھیلاؤ کی وجہ بھی انجکشن کا استعمال نکلا۔