ہیٹی

ہیٹی کے یتیم خانے میں آگ لگنے سے 15 بچے ہلاک

میکسیکو(عکس آن لائن) ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ آ پرنس کے یتیم خانے میں آگ لگنے سے 15بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔جمعہ کو ایک مقامی جج ریمنڈ جین انٹوئن نے رپورٹرز کو بتایا کہ کی رات کو کمرے میں آگ بھڑکنے کے باعث 2 بچے مکمل طور پر جھلس گئے جبکہ باقی 13 بچے ہسپتال میں نظام تنفس کے مسائل کی وجہ سے دم توڑ گئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ زخمی بچوں کو جب مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تو ان کی حالت تشویشناک تھی، وہ بہت ہلکے سانس لے رہے تھے۔جج کے مطابق عمارت کی پہلی منزل پر آگ لگی جس سے ایک سونے کے کمرے سمیت 3 کمرے مکمل طور پر جل گئے، دھویں نے دوسری منزل کو بھی متاثر کیا جہاں پر باقی بچوں کے کمرے موجود تھے۔یتیم خانہ دارالحکومت پورٹ آپرنس کے جنوب مشرق میں 10کلومیٹر دور پہاڑی سلسلہ کے دامن میں واقع کینسکوف میں موجود ہے جس میں 66 بچوں کی گنجائش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں